بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر سماعت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں کمرے کی تصویر، رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے لیے جیل میں ملاقات کیلئے مختص کمرے کی تصاویر اور مکمل رپورٹ طلب کرلی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے کہا سپرٹینڈنٹ کا اڈیالہ جیل سے باہرکا اختیارنہ ہونے کا بتایا ہے آئندہ سماعت پربتایا جائے کہ یہ کس کا دائرہ اختیار ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے نعیم پنجوتھہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی ۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دئیے کہ رپورٹ میں حکومت پنجاب کہہ رہی جیل کے باہرکی ذمہ داریاں ضلعی پولیس کی ہیں اس کا کیا مطلب ہے۔ کیاحکومت پنجاب کااس میں کوئی اختیارنہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ یہ ڈپٹی سکریٹری جیل خانہ جات کا جواب ہے ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے مطابق ایس اوپیزتیارکی گئیں ہیں جن پرعمل ہورہا ہے۔ جسٹس ثمن رفعت امتیازنے کہاکہ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ سے اجازت نہ مانگنے اورایس اوپیزفالونہ کرنے کی بنیاد پرعدالت نے درخواست مسترد کی تھی۔عدالت نے کہاکہ بینک میں سکیورٹی ایشوزکے باوجود چیکنگ آسانی سے ہوتی اورسہولت بھی ہوتی ہے۔عدالت نے ملاقات سے متعلق استفسار کیا تو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ ملاقات میں شیشے کی دیوار کا مقصد ہے کہ منشیات یا دیگرمشکوک اشیا جیل میں نہ پہنچائی جا سکیں۔ سرکاری وکیل نے دیگرقیدی کی وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں ہونے کا بتایا تو جسٹس ثمن رفعت نے ریمارکس دئیے یہ کوئی بات ہے کہ ہم جیل میں وکلا کی ملاقات نہیں کروا سکتے ۔عدالت نے جیل میں ملاقات کیلئے مختص کمرہ کی تصاویر طلب کرتے ہوئے رپورٹ اور پولیس دائرہ اختیارسے متعلق دلائل طلب کرلیے۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر