غزہ، اسرائیل کی اقوام متحدہ کے اسکول پر پھر بمباری، 33فلسطینی شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کیا سکول پر ایک بار پھر بمباری کی جس کے نتیجے میں 33فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ماتحت چلنے والے اسکول کو ایک بار پھر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 33فلسطینی شہید ہوگئے، اس اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے فائٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر اسکول کو نشانہ بنایا، حماس فائٹرز نے اس اسکول میں پناہ لی ہوئی تھی۔گزشتہ روز بھی اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری کی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 40فلسطینی شہید ہوئے،عرب میڈیاکے مطابق اسرائیل نے صبح کے آغاز پر ہی وسطی غزہ میں بمباری کی جس میں 15فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں سبرا کے علاقے میں السلام مسجد کے قریب ایک گھر کو نشانہ بنایا جہاں سے بعد میں دو لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ متعدد زخمی بھی علاقے میں موجود تھے۔اس کے علاوہ اسرائیل کی وسطی غزہ میں بمباری سے مزید ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر