لندن (نیشنل ٹائمز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق اوپیک پلس کے رکن ممالک کی جانب سے پیداواری معاہدوں کو روکنے کی یقین دہانی کے بعد جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔برینٹ کروڈ کے سودے 14 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے سے 80.01 ڈالر فی بیرل اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 16 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے سے 75.71 ڈالر فی بیرل پرطے پائے ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ



