غزہ: سکول پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے سکول پر اسرائیل کے فضائی حملے میں بچوں سمیت درجنوں لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ہیضہ پھیلنے کا خطرہ ہے۔
‘انرا’ نے بتایا ہےکہ وسطی غزہ کے علاقے نصیرت میں علی الصبح اسرائیل نے اس کے ایک سکول کو کئی مرتبہ فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ممکنہ طور پر 35 سے 45 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
اس وقت تمام نظریں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد پہنچانے کے معاہدے کی منظوری پر لگی ہیں۔ 16 ممالک نے امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے 31 مئی کو پیش کیے جانے والے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے اس منصوبے کی مکمل حمایت کی ہے۔
غزہ کے مقامی حکام کا دعویٰ ہے کہ دیرالبلح کے قریب نصیرت پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے حملے میں 14 بچوں سمیت 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس علاقے میں حماس کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے سے قبل اس جگہ کی فضائی نگرانی بھی کی گئی اور شہریوں کا نقصان کم سے کم رکھنے کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے تھے۔
‘انرا’ نے سکول پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں 6,000 افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ آٹھ ماہ سے جاری اس جنگ میں اسرائیل نے ادارے کی 180 سے زیادہ عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں پناہ لینے والے 450 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

‘انرا’ کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران اس کے بیشتر سکول پناہ گاہوں کا کام دے رہے ہیں۔ متحارب فریقین کو چاہیے کہ وہ سکولوں اور اقوام متحدہ کی دیگر تنصیبات کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں اور انہیں ہر طرح کے حالات میں حملوں سے تحفظ دیا جائے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے خبردار کیا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی قلت کے باعث غزہ میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔
موسم گرما میں درجہ حرارت بڑھنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مزید قابل انسداد بیماریاں بھی پھیل سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رفح میں جاری شدید لڑائی کے باعث طبی سہولیات بری طرح متاثر ہوئی ہیں جبکہ اب بھی ہزاروں لوگ اس علاقے میں مقیم ہیں۔ ‘ڈبلیو ایچ او’ کے شراکتی ادارے ‘انٹرنیشنل میڈیکل کور’ نے 160 بستیروں پر مشتمل اپنا فیلڈ ہسپتال رفح کے مغربی علاقے المواسی سے وسطی غزہ کے شہر دیرالبلح میں منتقل کر دیا ہے تاکہ وہاں بڑی تعداد میں مقیم پناہ گزینوں کو طبی خدمات میسر آ سکیں۔
‘انرا’ نے مئی میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں اس کی ٹیموں کو امدادی سامان کے صرف 450 ٹرک ضرورت مند لوگوں تک پہنچانے میں کامیابی ملی۔ بڑے پیمانے پر ضروریات کے مقابلے میں یہ امداد نہ ہونے کے برابر ہے اور لوگوں کو قحط اور موت سے بچانے کے لیے روزانہ امدادی سامان کے 600 ٹرک درکار ہیں۔
ادارے نے بتایا ہے کہ غزہ میں ایندھن کا ذخیرہ ختم ہونے کو ہے اور اس کی ٹیمیں سرحدی گزرگاہوں سے ایندھن لانے کے لیے اسرائیلی حکام کی جانب سے اجازت کی منتظر ہیں۔
امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں صحت و صفائی کی صورتحال بہت خراب ہے جہاں بیشتر لوگ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے پر اور ‘انرا’ کے تباہ شدہ مراکز میں مقیم ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر