مرغی کے گوشت میں 15 روپے کلو اضافہ، پیاز کے نرخ 40 روپے بڑھ گئے

 لاہور/پشاور(نیشنل ٹائمز) مرغی مزید مہنگی، مرغی کے گوشت میں 15 روپے کلو اضافہ ہو گیا، پیاز کے نرخ بھی 40 روپے فی کلو بڑھ گئے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، گوشت کی نئی قیمت 431 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 286 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 297 روپے فی کلو مقرر کیا گیاہے، لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ پشاور میں برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر 20 روپے اضافہ ہو گیا ہے، زندہ برائلر مرغی جو 330 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق بیس روپے اضافے کے بعد برائلر مرغی کی نئی قیمت 350 روپے کلو ہو گئی ہے، دوسری جانب عیدالاضحی کی آمد سے قبل ہی پیاز کے نرخ بھی بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ پشاور میں پیاز کی فی کلو قیمت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 40 روپے بڑھی ہے، سبزی ڈیلرز نے پیاز کے نرخوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیاہے۔ سرکاری نرخنامے میں پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو سے بڑھا کر 110 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر