مویشی منڈیوں میں لین دین کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت میں اضافہ

  کراچی (نیشنل ٹائمز) مویشی منڈیوں میں لین دین کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اہم اقدام کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے 31 مئی سے 20 جون تک ٹرانزیکشن اور بیلنس لمٹ کو عارضی طور پر بڑھا دیا گیا ہے جبکہ مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل چینلز کو محفوظ اور متبادل ادائیگی موڈ کے طور پر فروغ دینا ہے، اقدام کا مقصد نقدی پر مبنی لین دین کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ اس سے قبل کراچی میں مویشی منڈی جانے والے شہریوں اور تاجروں کی سیکیورٹی کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کروائی گئی تھی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت مویشی منڈی آنے والوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کی جائے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر