آئندہ مالی سال جی ڈی پی میں 16.7 فیصد اضافہ متوقع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)  کا حجم 1 لاکھ 24 ہزار 150 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے بعد جی ڈی پی کے سائز میں 16.7 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔مدستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کی نسبت جی ڈی پی سائز میں 25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال جی ڈی پی میں 18 ہزار 105 ارب روپے اضافہ ہو گا۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال فی کس آمدن کا تخمینہ 5 لاکھ 43 ہزار 968 روپے لگایا گیا جبکہ رواں مالی سال 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے ہے جس میں 68 ہزار 687 روپے کا اضافی تخمینہ ہے۔علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا حجم 17 ہزار 593 ارب روپے ہے جبکہ نیشنل سیونگ کا تخمینہ 16 ہزار 462 ارب روپے لگایا گیا ہے۔دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال انویسٹمنٹ کا تخمینہ 15 ہزار 976 ارب روپے لگایا گیا تھا جبکہ انویسٹمنٹ کا حجم 13 ہزار 936 ارب روپے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر