وفاقی بجٹ کیلیے ڈالر کی قدر کے تعین پر آئی ایم ایف اور حکومت میں اختلاف

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان روپے اور ڈالر کی قدر کے تعین کے معاملے میں اختلاف پیدا ہوگیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق  آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کے بجٹ کیلیے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 16 فیصد گراوٹ کے ساتھ 328.4 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی، لیکن پاکستان نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے 3.5 فیصد گراوٹ کے ساتھ روپے کی قدر 295 روپے مقرر کی ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں اس حوالے سے آئی ایم ایف کے تخمینے غلط ثابت ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف نے رواں ماہ جون کیلیے ڈالر کا ریٹ 300 روپے ہونے کا اندازہ لگایا تھا، لیکن اس وقت ڈالر 278.10 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اگلے مالی سال کے دوران روپے پر دبا ئو برقرار رہے گا، واضح رہے کہ حکومت کو اگلے مالی سال کے دوران 6 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے، حکومت کو ورلڈ بینک سے 2.5 ارب ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.6 سے 1.8 ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔حکومت کا خیال ہے کہ ان قرضوں اور آئی ایم ایف پروگرام کی مدد سے حکومت روپے کی قدر کو قابو کرسکتی ہے، حکومت کیلیے دفاعی بجٹ، فارن ڈیبٹ سروسنگ، غیرممالک میں پاکستانی مشن چلانے کی لاگت اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے اخراجات کیلیے حکومت کا جاری کردہ ریٹ بہت اہم ہے۔حکومت کو توقع ہے کہ وفاقی منصوبوں کی فنانسنگ کی صورت میں حکومت کو 1.7 ارب ڈالر کے فنڈز مل جائیں گے، تاہم، ڈالر کے ریٹ میں کوئی بھی اتار چڑھا پورے بجٹ کو غیر حقیقی بنا دے گا اور پھر حکومت کو ضمنی گرانٹس کی ضرورت پڑے گی، حکومت نے اگلے مالی سال کیلیے ڈالر کی قیمت 290 روپے تک جانے کا تخمینہ لگایا ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کی ایوریج قیمت 285 رہی ہے اور جمعے کو انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 279 روپے تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر