حکومت بنائی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، معاشی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے ،سینیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بنائی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا لیکن معاشی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے حالات پلٹ رہے ہیں اور پاکستان اقوام عالم کے درمیان تنہائی کا شکار نہیں ہے ،موجودہ حکومت ملک کو معاشی خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گی،پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا مستقبل روشن ہے،صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور ماہرین ہمدردی کے ساتھ ضرورت مندوں اور مستحق افراد کے لئے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنے عظیم پیشہ اور علم سے وابستہ رہیں۔ہفتے کے روز ایچ بی ایس میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں پیشہ ور افراد کو مستحق اور نادار افراد کی ضروریات کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور اسلام کی بتائی گئی دوسروں کی بہتری کی کوششوں کے اعلی اقدار کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جس میں صحت کے شعبے میں کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ طبی شعبہ سے وابستہ افراد مل کر پاکستان کو دنیا میں ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کا مقام دلا سکتے ہیں کیونکہ ہمارے وطن میں بے پناہ صلاحیت ہے اور ہماری قوم تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بھر پور صلاحیتوں کی حامل ہے۔ انہوں نے حوالہ دیا کہ جب ہم نے حکومت بنائی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا لیکن معاشی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے ۔نائب وزیراعظم نے جی ٹوئنٹی کا رکن بننے کے لیے مخلصانہ کوششیں کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات پلٹ رہے ہیں اور پاکستان اقوام عالم کے درمیان تنہائی کا شکار نہیں ہے جیسا کہ بعض ناقدین دعوی کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصور کے مطابق ملک کو معاشی خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک کمیٹی میڈیکل سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے، یہ کمیٹی ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی طلب اور رسد کا جائزہ لے گی، معیاری تعلیم کو یقینی بنائے گی اور وزیراعظم کو پالیسی اقدامات تجویز کرے گی۔ انہوں نے طبی تعلیم کی فراہمی میں نجی شعبے کے تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے مستقبل کے چیلنجز کے لیے نوجوان ذہنوں کی تشکیل کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ نئی نسل کو ہنر مند کے لیے ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔نائب وزیراعظم نے نئے میڈیکل گریجویٹس کے لیے کامیابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور انہیں یاد دہانی کرائی کہ وہ چیلنجوں اور مواقع سے بھرے زندگی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ اسلامی تعلیمات کے تحت ایک جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے کے مطابق میڈیکل کے طلبہ نے ایک عظیم فرض اور پیشہ کا انتخاب کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر