اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کا مثبت دن رہا، مئی کے اختتامی روز 100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس بڑھا۔اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار اختتام پر 75878 رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 75953 رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 52 کروڑ شیئرز کے سودے ساڑھے 20 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 103 ارب روپے بڑھ کر 10169 ارب روپے ہے۔اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس مئی میں 4775 پوائنٹس بڑھا، اس ماہ کے اختتام پر 100 انڈیکس 75878 ہے۔100انڈیکس مئی میں 5686 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس ماہ میں 100انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 76248 بنائی۔مئی میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 70562 رہی، اس ماہ میں 11 ارب 82 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی کاروبار کی مالیت 434 ارب روپے رہی۔اس کے علاوہ مئی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 422 ارب روپے بڑھی۔ مئی 2024 تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کیپٹلائزیشن 10169 ارب روپے ہے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر