ایران نے صدررئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیا

تہران( نیشنل ٹائمز)ایران نے ہیلی کاپٹر حادثے میں تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیاہے۔گزشتہ دنوں ہونے والے اس حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کے بارے میں دوسری رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے اور پرزہ جات کے ٹیسٹ کے نتائج کے علاوہ جائے وقوعہ پر جس طرح سے باقیات بکھری ہوئی اور ہیلی کاپٹر کے مرکزی حصے سے ان کی دوری کو دیکھتے ہوئے اس بات کا کوئی امکان نظر نہیں آتا کہ دوران پرواز یا پہاڑوں پر ہیلی کاپٹر کے گرنے سے چند لمحے پہلے تخریب کاری کے نتیجے میں کوئی دھماکہ ہوا ہو۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر کو الیکٹرانک جنگ کے طریقہ کار سے گرائے جانے کی کوئی علامت نہیں ملی اور یہ کہ مشرقی آذربائیجان صوبے کے دارالحکومت تبریز واپسی کے راستے میں موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر