آئی ایم ایف کا نئے قرض پروگرام کیلئے ڈومور کا مطالبہ، پاکستان کو درآمدات پر عائد پابندیاں کم کرنے کی ہدایت

اسلا م آباد (نیشنل ٹائمز)عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )نے نئے قرض پروگرام کے لیے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو درآمدات پر عائد پابندیاں کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وزارت خزانہ کو برآمدی شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدات پر ڈیوٹیز کم کی جائے، درآمدات پر عائد پابندیاں بھی مرحلہ وار ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ نے درآمدات پر عائد ڈیوٹیوں میں کمی پر اتفاق کرلیا ہے،دوسری جانب وزارت تجارت نے ٹیرف میں کمی کے فیصلے میں مقامی صنعت کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے پر زوردیا ہے۔ ٹیرف میں کمی کا فیصلہ مقامی مارکیٹ کے تحفظ کو پیش نظر رکھ کر کیاجانا چاہیے،وزارت تجارت نے درآمدات پر عائد پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے کی بھی مخالفت کی ہے۔ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ درآمدات پر پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے سے زرمبادلہ پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر