خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب،ر مشترکہ اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے اور مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی حکومت بائیس بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ والے 49 فیڈرز کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو دے گی۔ان فیڈرز پر لوڈشیدنگ کو 6گھنٹے کم کرکے16گھنٹوں تک لایا جائے گا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ معاملات حل ہونے میں وقت لگے گا ،ہماری کسی ادارے نہ سسٹم سے جنگ، لوڈشیڈنگ میں ریلیف ملنا چاہئے،لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابقوزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پیر کو وزارت داخلہ پہنچے جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری موجود تھے۔تینوں رہنمائوں کی ملاقات میں خیبر پختون خوا کی بجلی کے معاملے پر اہم بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے، لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بات کی ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ بھی ہوتا ہے، ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ لائن لاسز کی وجوہات پر مل کر کام کریں گے، ہم نے باہمی مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کیا ہے۔علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوا بجلی بناکر پورے ملک کو فراہم کررہا ہے، ہم نے باہمی مشاورت کے ذریعے مسائل کوحل کیا، ہم نے ملکر معاملات طے کیے ہیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جوماڈل کے پی میں بنایا ہے وہ دوسرے صوبوں میں بھی لاگو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اداروں سے ہماری جنگ نہیں، گورنر خیبر پختونخوا سے میرا کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اویس لغاری سے وزیر توانائی کی حیثیت سے بات ہوئی ہے، بات چیت کا ہماری پارٹی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری کسی ادارے سے جنگ ہے نہ سسٹم سے جنگ ہے، سیاسی تحریک اور انتظامیہ کے معاملات کو مکس نہ کیا جائے، لوڈشیڈنگ میں خیبرپختونخوا کو ریلیف ملنا چاہئے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے جو لائحہ عمل بنایا ہے اس میں صوبے کے عوام کا تعاون چاہئے۔وزیراعلی کے پی نے کہا کہ ہمارا صوبہ پورے ملک کو بجلی پیدا کرکے دے رہا ہے، لائن لاسز کنٹرول کرنے، وجوہات پر ملکر کام کریں گے، الیکشن سے متعلق ہمارے کیسزعدالتوں میں چل رہے ہیں، گورنرخیبرپختونخوا سے میرا کوئی اختلاف نہیں، لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں ایک بڑا بحران تھا جو حل ہوا اسے سراہنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان سے میرا 25 سال پرانا تعلق ہے، مولانا فضل الرحمان سے میرا تعلق رہے گا، مولانا فضل الرحمان کو حکومت سے کوئی ایشو ہوگا مجھ سے نہیں۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے آج شرمندہ ضرور ہوں گے، ہم نے مشکلات کا حل نکالا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ آج ملک کے لئے بہت خوش آئند دن ہے، سیاست دانوں پر تنقید کرنے والے آج شرمندہ ضرور ہوں گے، وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکر گزار ہوں، ہم نے مشکلات کا حل نکالا ہے، آج ہم نے بیٹھ کر ایک ماڈل بنایا ہے، دوسرے صوبوں سے بھی شیئر کریں گے۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ کل تک معاملے پر حکمت عملی بنالی جائے گی، آج تحریک انصاف نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے شکر گزار ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر