اسلام آباد ، مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آپریشن میں 200 سے زائد فائر فائٹرز اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے بھی معاونت کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے متعلقہ اداروں اور افسران کو شاباش دی گئی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مہیا کرائے۔ترجمان کے مطابق آگ 4 مختلف مقامات پر لگی ہوئی تھی، زمینی رابطہ نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ ایوی ایشن سکوارڈن اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے آگ بجھانے میں معاونت کی۔ترجمان کے مطابق اندھیرا ہونے تک ہیلی آپریشن جاری رہا جس کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر