پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچنگ کیلئے تیار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون “PAKSAT MM1” لانچنگ کیلئے تیار ہے۔ سپارکو کا دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب چند دن کی دوری پر ہے، پاکستان کاجدید مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ سپارکو کا وژن ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان ہے، سپارکو پاکستان کا مئی کے ماہ میں یہ دوسرا خلائی مشن ہے۔ پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا اور یہ رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا، سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے رات دن کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں اپنا پہلا قمری مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر بھی لانچ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر