وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ناروے کے وزیر اعظم جونس گیہرسٹور کے ساتھ ایک بہترین ٹیلی فون کال ہوئی اور اسرائیل کی ظالمانہ فوجی جارحیت کے تناظر میں فلسطین کی ریاست تسلیم کرنے کے ناروے کے فیصلے کو سراہا۔شہباز شریف نے کہا کہ گفتگو کے دوران عالمی عدالت(آئی سی جے ) کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا، جس میں اسرائیل کو غزہ اور رفح میں اپنے گھنانے اقدامات روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناروے اور پاکستان دونوں پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ دو ریاستی حل مشرق وسطی میں دیرپا امن کا بہترین راستہ پیش کرتا ہے۔وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ امید ہے کہ ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کے اس جرات مندانہ اور اصولی فیصلے سے دوسرے ممالک کو فلسطین کی ریاست تسلیم کرنے کے لیے اس کی پیروی کرنے کی ترغیب ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری بہادر، معصوم کشمیریوں کی حالت زار پر بھی اسی طرح توجہ دے گی جو گزشتہ 76 برسوں سے وحشیانہ قبضے اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر