پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت سامنے آگئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے۔ پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی واقعات میں اضافہ ہوا، افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں، دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے، دہشت گردوں نے انہی ہتھیاروں سے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں سے پشین، نوشکی، ژوب آپریشن میں غیر ملکی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، پشین آپریشن کے دوران گرفتار دہشت گرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔ ضلع خیبر میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے ان دہشت گردوں سے بھی غیر ملکی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، گوادر پورٹ پر ناکام حملے میں بھی دہشت گردوں نے غیر ملکی اسلحہ استعمال کیا۔ شمالی وزیرستان، میر علی، میرانشاہ، باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، میانوالی ایئربیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا۔ تمام ثبوت سامنے آ نے کے بعد افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی اسمگلنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کا استعمال افغان حکومت کے دعوں پر سوالیہ نشان ہے، امریکی انخلا کے بعد ان ہتھیاروں نے کالعدم ٹی ٹی پی کو سرحد پار دہشت گرد حملوں میں مدد دی۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر