لاہور (نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ ہتک عزت بل پر مشاورت کے بغیر دستخط نہیں کروں گا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے ملاقات کی،صحافتی نمائندوں نے ہتک عزت بل بارے تحفظات سے آگاہ کیا، صحافتی نمائندوں نے گورنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہتک عزت بل آزادی اظہار کا گلا دلانے کی کوشش ہے،گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کا اعلان کردیا،سردار سلیم حیدر نے کہاکہ متنازعہ شقوں پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، تمام سٹیک ہولڈرز کو گورنر ہاوس دعوت دوں گا، مشاورت کے بغیر بل پر دستخط نہیں کروں گا۔
مشاورت کے بغیرہتک عزت بل پر دستخط نہیں کروں گا، گورنر پنجاب کی صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو یقین دہانی



