عسکری قیادت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے عسکری قیادت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل کوئی سرخ فیتہ برداشت نہیں،دورہ یو اے ای انتہائی کامیاب رہا، 10 ارب ڈالر یو اے ای قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مختص کردیئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس وزیراعظم ہاو¿س میں ہوا جس میں سرمایہ کاری کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریزسمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ عرب امارات کے موقع پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چاروں صوبے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں سعودیہ اور یو اے ای یکسو ہیں کہ تمام سرمایہ کاری ایف آئی سی ایف کے ذریعے ہی ہوگی۔
ایف بی آر کی ڈیجیٹیلائزیشن کیلئے غیر ملکی فرم کو ہائر کرلیا ہے۔ ہم صوبائی حکومتوں کو ایس آئی ایف سی میں ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔ ہم نے کشکول توڑ دیا، اب تجارتی و معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں۔ دوست ممالک نے بھی ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو سراہا ہے۔اجلاس میں شریک چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
شرکاءنے ایپکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، عسکری قیادت نے بھی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا، فوجی اور سول افسران ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق ملکرکام کررہے ہیں۔ زرعی ملک کی پیداوار بڑھانے کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ نوجوانوں کو آئی ٹی میں موقع فراہم کرناہماری ترجیح ہے، کھربوں روپے کے خزانے چھپے ہیں جنہیں استعمال میں لانا ہے، ریکوڈک منصوبے پر ایس آئی ایف سی نے شاندار کام کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر