مردان، طالبعلم نے10سیکنڈ میں ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتا لگانے والا سافٹ ویئر تیارکرلیا

مردان (نیشنل ٹائمز) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان میں سائنس میلہ لگایا گیا جس میں طلبا وطالبات نے اپنے ایجاد کردہ نت نئے سائنسی آلات کے ڈیزائنز کی نمائش کی۔کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے سائنس میلہ کے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انجینئرنگ کے فائنل ائیر کے طلبا نے اپنا ایک پراجیکٹ دکھاتے ہوئے بتایا کہ اس کے ذریعے ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتہ چل سکیگا کیونکہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے تو اس پراجیکٹ کو پولیس تھانوں میں نصب کرنے سیگولی چلنے کے 10 سیکنڈ میں اس مقام کا پتہ چلیگا جہاں پر گولی چلی ہو۔دیگر طلبا نے بھی کمشنر مردان ڈویژن کو اپنے ایجاد کردہ آلات کے بارے میں بتایا۔یونیورسٹی کے طلبا نے ایک ایسی ویل چیئر بھی تیار کی ہے جو پیروں کے ساتھ ساتھ ہاتھوں سے بھی معذور افراد استعمال کرسکیں گے، یہ کرسی بلوٹوتھ اور سنسر کی مدد سے مریض کے ذہن کے تحت حرکت کریگی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر