شمالی غزہ میں شدید لڑائی، امریکہ کی عارضی بندرگاہ سے امداد کی ترسیل شروع

جبالیہ(نیشنل ٹائمز) شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی فورسز اور حماس کے جنگجوں کے درمیان جھڑپیں جبالیہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزر ان کے علاقے میں مکانات اور دکانوں کو مسمار کر رہے ہیں، غزہ کے آٹھ تاریخی پناہ گزین کیمپوں میں سے جبالیہ میں سب سے بڑا کیمپ ہے۔جبالیہ کی رہائشی ایمن رجب نے ایک چیٹ ایپ کے ذریعے بتایا کہ ٹینک اور جنگی طیارے رہائشی علاقوں، بازاروں، دکانوں، ریستورانوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے کہا تھا کہ اس کی افواج نے غزہ جنگ کے آغاز میں ہی جبالیہ کو کلیئر کر دیا تھا ۔رفح میں اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے لاکھوں افراد نقل مکانی کر رہے ہیں۔جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کے دفتر کی ترجمان جینز لیئرک نے کہا ہے کہ لوگ خوفزدہ ہیں اور وہ محفوظ مقام کی جانب منتقل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے الاونرا نے کہا ہے کہ چھ مئی کو رفح میں اسرائیلی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک چھ لاکھ 30 ہزار سے زیادہ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ عارضی بندرگاہ سے امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔خوراک کے عالمی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ امدادی سامان وسطی غزہ کے دیر البلح کے گوداموں تک پہنچایا گیا ہے اور دیگر امدادی اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ امدادی سامان تقسیم کے لیے تیار ہے۔ حماس نے اسرائیل کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واشنگٹن پر الزام لگایا ہے کہ وہ بھوک اور ناکہ بندی کی اسرائیلی پالیسی میں ملوث ہے۔وائٹ ہاس نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اتوار کو اسرائیل کا دورہ کریں گے اور رفح پر مکمل حملے کے بجائے حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کی ضرورت پر زور دیں گے۔اسرائیلی ڈیفنس فورس نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اس کے فوجیوں نے جبالیہ میں 60 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔غزہ کی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک کم از کم 35 ہزار 303 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔انسانی امداد کے اداروں نے بڑے پیمانے پر بھوک، ایندھن اور طبی سامان کی شدید قلت سے متعلق خبردار کیا ہے۔ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں 12 سو افراد مارے گئے اور 253 کو یرغمال بنایا گیا۔ غزہ میں اب بھی تقریبا 128 افراد یرغمال ہیں۔جمعے کو اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فورسز نے غزہ سے تین مغویوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔اس کے جواب میں حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے یرغمالیوں کو زندہ بازیاب کرنے کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر