صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد کومشیر براے صنعتی ترقی مقرر کر دیا ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے ترجمان کے مطابق شیخ پرویز احمد کی تقرری ان کےتجربے کے پیش نظر کی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
شیخ پرویز احمد نے پنجاب یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن کی ہوئی ہے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی، صنعتی ترقی اور بحالی کے لئے بہترین خدمات سرانجام دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرام شیخ نے انہیں اپنا مشیر مقرر کیاہے ۔ شیخ پرویز احمد ملکی صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل، ملک میں صنعتوں کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے ۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے امید ظاہر کی کہ شیخ پرویز احمد صنعتی ترقی اور مسائل کو حل کرنے میں مدد صنعتکاروں کی باہمی مشاورت سے سفارشات ایف پی سی سی آئی کو فراہم کریں گے اور اپنے وسیع تجربہ کی بنیاد پر ملک میں صنعتوں کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر شیخ پرویز احمد نے کہا کہ حکومت کو تیز رفتار صنعت کاری پر توجہ دینی چاہیے اور غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر کے معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کرنا چاہیے تاکہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی حالت بہتر اور روزگار کے موقع پر میسر آ سکیں۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر