کاشف چوہدری کا سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پہلا پیکیج جلد مکمل کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری دوستی اور بھائی چارے کا عملی اظہار ہے،مشکل وقت میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی اور درپیش معاشی مسائل کے خاتمے میں مدد ملے گی ،گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے چاہئے کوئی سانحہ ہو یا قدرتی آفت یا پھر کوئی مسئلہ سعودی عرب نے بڑے بھائی کے طور پر پاکستان اور پاکستانی عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلی سطحی وفد کے پاکستان پہنچنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری پاکستان میں روزگار کے مواقع اور قومی آمدن میں اضافے کا ذریعہ ثابت ہو گی اورسعودی سرمایہ کاری سے دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ،محمد کاشف چوہدری نے ملک بھر کے تاجروں کی طرف سے سعودی حکومت اور سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سعودی سرمایہ کاروں کے لیے نفع بخش و محفوظ ثابت ہو گی جس سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہو گی بلکہ یہ سرمایہ کاری امت مسلمہ کیلئے خیر سگالی کا جذبہ بھی پیدا کرے گی۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر