ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا، حکومت کی جانب سے آج 15 اپریل کی رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں تبدیلی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کی تیاریوں کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، ذرائع کا کہان ہے کہ آج سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 298 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتاہے، علاوہ ازیں حکومت پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لٹر کرنے پر غور کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید سے قبل بھی پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کیا گیا جب کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی تھی، حکومت نے یکم اپریل کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے مقرر کردی گئی تھی جو کہ پہلے 279 روپے 75 پیسے تھی، اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے اس کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں یکم اپریل سے 3 روپے 22 پیسے کی کمی کی گئی اور نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی تھی جو کہ پہلے 285 روپے 56 پیسے تھی، مٹی کا تیل 2 روپے 27 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 39 پیسے فی لٹر مقرر ہوئی، اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 38 پیسے فی لٹرکی کمی کی گئی تھی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 167 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر