ایران اسرائیل کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا انحصار اس بات پر ہے کہ اسرائیل اور مغرب کس طرح جوابی کارروائی کا انتخاب کرتے ہیں۔
ایران نے یکم اپریل کو شام میں اپنے قونصل خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملے کے جواب میں ہفتے کو دیر رات اسرائیل پر 300 سے زائد دھماکہ خیز ڈرونز، بیلسٹک اور کروز میزائل داغے، یہ اسرائیلی سرزمین پر ایران کا پہلا براہ راست حملہ ہے جس نے وسیع تر علاقائی تنازعے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

دمشق میں اپنے سفارت خانے کے احاطے پر حملے پر ایران کی جانب سے ردعمل کا خطرہ گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنا اور جمعہ کو برینٹ کروڈ کو عالمی بینچ مارک 92.18 ڈالر فی بیرل تک بھیجنے میں مدد کی، جو اکتوبر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

اس دن برینٹ کروڈ 71 سینٹ اضافے کے ساتھ کر 90.45 ڈالر پر طے ہوا، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 64 سینٹ بڑھ کر 85.66 ڈالر ہو گیا۔

آج اتوار کو تجارت بند رہی ہے، تاہم، اب کل یعنی پیر کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

روئٹرز کے مطابق تیل کے بروکر ”پی وی ایم“ کے تاماس ورگا کا کہنا ہے کہ کل جب تجارت دوبارہ شروع ہوگی تو اضافی قیمتوں کی توقع کرنا ہی معقول بات ہے۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ ایران نے کہا ہے کہ ’معاملے کو نتیجہ خیز سمجھا جا سکتا ہے‘، اس لیے اب تک تیل پیداوار پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

یو بی ایس کے تجزیہ کار جیوانی سٹونووو نے بھی کہا کہ ’تیل کی قیمتیں کاروباری ہفتے کے شروع میں بڑھ سکتی ہیں کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر