پاکستان نے 1 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

کراچی (نیشنل ٹائمز ) پاکستان کی جانب سے 1 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) نے پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ پر ایک ارب ڈالر بمع منافع کامیابی سے ادائیگی یقینی بنائی ہے، اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس بی پی نے پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ پر ایک ارب ڈالر بمعہ منافع کی ادائیگی 12 اپریل کو کامیابی سے یقینی بنائی، بانڈز ہولڈر میں رقم کی تقسیم کےلئے یہ ادائیگی ایجنٹ بینک کو کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں مالی سال کے دوران 4 ارب ڈالرسے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ مالی سال کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 9.335 ارب ڈالر تھا، 30 جون 2023ء کوختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3.912 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.423 ارب ڈالرتھا۔

معلوم ہوا ہے کہ رواں مالی سال کے آغازسے اب تک زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر4.044 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پرجاری اعدادوشمارکے مطابق 29 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 13.379 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.040 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.339 ارب ڈالر تھا، تاہم اس ادائیگی سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر تقریبا 7 ارب ڈالر رہ گے لیکن پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے رقم موصول ہونے کی توقع ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی حکام نے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات کے دوسرے اور حتمی جائزے پر عملے کی سطح کا معاہدہ کیا تھا، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں ہوگا جس میں منظوری سے پاکستان کو ایس بی اے کی آخری قسط کے طور پر تقریبا 1.1 بلین ڈالر کے فنڈز حاصل ہرنے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر