روس نے کینسر کی ویکسین تیار کر لی، مفت دینے کا اعلان

ماسکو (نیشنل ٹائمز) روس کی وزارت صحت نے کینسر کی ویکسین تیار کرلی ہے جو 2025 کے آغاز سے مریضوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔ روسی وزارت صحت کے ویکسین کینسر ہونے سے روک نہیں سکتی لیکن یہ کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

روسی وزارت صحت کے تحت ریڈیالوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر آندرے کیپرین نے اعلان کیا کہ ملک نے اپنی ایم آر این اے پر مبنی کینسر ویکسین تیار کی ہے، جسے روس کے مریضوں میں مفت تقسیم کیا جائے گا۔ یہ ویکسین 2025 کے اوائل میں وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگی، اس کی ایک ڈوز پر روسی حکومت کا 2869 ڈالر خرچا آئے گا، یہ ویکسین ہر مریض میں کینسر کی نوعیت کے مطابق دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اب تک اس ویکسین کے بارے میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کون سے قسم کے کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟ اس کے پری کلینیکل ٹرائلز سے پتہ چلا ہے کہ ویکسین ٹیومر کی نشوونما کو روک سکتی ہے اور میٹاسٹیس کے امکانات کو محدود کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس میں حالیہ برسوں میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، روس میں بڑی آنت کا کینسر، چھاتی کا کینسر اور پھیپھڑوں کا کینسر سب سے زیادہ عام ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر