سائنسدان انسانی خیالات کی حیران کن رفتار کا تعین کرنے میں کامیاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اس کامیابی سے انکشاف ہوتا ہے کہ آخر ہم ایک وقت میں ایک ہی خیال کا تجزیہ کیوں کرپاتے ہیں۔انسانی جسم کا سنسری سسٹم بشمول آنکھیں، کان، جِلد اور ناک ہمارے اردگرد کے ماحول سے اوسطاً ایک ارب bits فی سیکنڈ کے رفتار سے ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔مگر محققین نے دریافت کیا کہ ہمارا دماغ ان سگنلز کا تجزیہ محض 10 bits فی سیکنڈ کی رفتار سے کرتا ہے جو کہ ڈیٹا موصول ہونے کے مقابلے میں کروڑوں گنا کم ہے۔سائنسدان معدے اور دماغ کے درمیان پراسرار تعلق دریافت کرنے میں کامیاب۔اس کے مقابلے میں ایک روایتی وائی فائی کنکشن فی سیکنڈ 5 کروڑ bits ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے۔دماغ میں 85 ارب سے زائد نیورونز موجود ہیں جن میں سے ایک تہائی اعلیٰ سطح کے خیالات سے جڑے ہوتے ہیں۔محققین نے انسانی رویوں جیسے مطالعے، لکھنے، ویڈیو گیمز کھیلنے اور دیگر پر ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام کا تجزیہ کیا اور تخمینہ لگایا کہ انسانی خیالات کی رفتار محض 10 bits فی سیکنڈ ہے۔محققین نے بتایا کہ ہر لمحے میں ہم اپنے اردگرد سے موصول ہونے والے اربوں کھربوں bits کے ڈیٹا میں سے محض 10 bits کا تجزیہ کرتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں۔روزانہ صرف ایک کپ چائے پینے سے آپ کس جان لیوا مرض سے خود کو بچا سکتے ہیں؟انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہمارا دماغ باقی ساری تفصیلات کو کس طرح فلٹر کرتا ہے۔تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ دماغ میں موجود اعصابی خلیات خیالات کا تیز رفتاری سے تجزیہ کرنے میں مدد فراہم نہیں کرتے، جس کے باعث انسان سست روی سے سوچنے والے بن جاتے ہیں جو متعدد خیالات کا بیک وقت تجزیہ نہیں کرسکتے۔محققین کے مطابق انسانی خیالات کی رفتار کی حد کی ٹھوس تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، مگر ممکنہ طور پر اتنی کم رفتار ارتقائی مراحل سے گزرنے کا نتیجہ ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل نیورون میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر