واٹس ایپ میں ایک ایسے کارآمد فیچر کا اضافہ جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اس فیچر کے ذریعے صارفین بہت آسانی سے دستاویزات کو ایپ کے اندر رہتے ہوئے اسکین کرسکیں گے۔WABetaInfoکی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے اور محدود افراد کو دستیاب ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو دستاویزات کی شیئرنگ کے مینیو کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد صارفین ڈیوائس کے کیمرے سے کسی بھی دستاویز کو اسکین کرسکیں گے اور انہیں کسی اسکیننگ ٹول یا ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ فیچر ان صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جن کو کوئی دستاویز کسی کے ساتھ شیئر کرنا ہوتی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جب صارف کی جانب سے ڈاکومنٹ شیئرنگ مینیو اوپن کیا جائے گا تو وہ وہاں اسکین آپشن کا انتخاب کرسکیں گے۔اس آپشن کو منتخب کرنے پر کیمرا متحرک ہوگا جس کے بعد دستاویز کو اسکین کیا جاسکے گا۔اسکین کے بعد صارفین اس کا پریویو بھی دیکھ سکیں گے اور اس کے مطابق تبدیلیاں کرسکیں گے۔ایپ کی جانب سے خودکار طور پر مارجن سجیسٹ کیا جائے گا مگر صارفین اسے اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کرسکیں گے۔جب صارف اسکین سے مطمئن ہو جائے گا تو پھر وہ انفرادی یا گروپ چیٹ میں اسے سینڈ کرسکے گا۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اس فیچر میں اسکیننگ کا معیار بہترین ہوگا اور دستاویزات کو آسانی سے پڑھنا ممکن ہوگا۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر