کراچی: گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن موٹر سائیکل سروس کا رائیڈر جاں بحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، ہلاک شخص کی شناخت 40 سال کے فہد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔فہد حسین آن لائن سروس کا رائیڈر اور کورنگی کا رہائشی تھا ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا۔ ویڈیو میں فہد حسین کو درخت کے نیچے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، 2 ملزمان فہد سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے ،فہد نے مزاحمت کی تو ایک ملزم نے اس کو پیچھے سے پکڑا جبکہ دوسرے ملزم نے اس پر فائرنگ کی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی جگہ سے کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ۔واضح رہے کہ شہر میں رواں سال ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہلاک افراد کی تعداد110ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر