گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مول پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مول پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ سلور جوبلی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر کامرس سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر، حنیف عباسی، مول کے سی ای او علی مرتضی عباس کے علاوہ حکومتی نمائندوں، صنعت کے ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے مول پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا، “مول پاکستان نے گزشتہ 25 سالوں میں نہ صرف مقامی معیشت کو سہارا دیا ہے بلکہ توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ سلور جوبلی کے موقع پر کمپنی کے سی ای او اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر ہاؤس آپکی خدمت کے لیئے موجود ہے ، میری خواہش ہوگی کہ کامیابی اور پاکستان کی ترقی کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان ہی ہماری نسلوں کی ترقی کا ضامن ہے۔

تقریب کے آغاز میں مول پاکستان کے سی ای او علی مرتضی عباس نے کمپنی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے اپنی جدت، معیار اور عزم کے ذریعے توانائی کے بحران کے حل کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی کمپنی پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، وفاقی وزیر کامرس جام کمال، سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر اور کمپنی کے حکام نے سلور جوبلی کیک کاٹا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر