سیلز ٹیکس چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا: وزیر خزانہ

کراچی میں اوورسیز چیمبرز آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک میں بہتر زرمبادلہ کما رہی ہیں، ملٹی نیشنل کمپنیز نے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے، ملٹی نیشنلز کو کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھائیں، پرائیویٹ سیکٹرکا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے، انہوں نے ہی معیشت کو لیڈ کرناہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، میڈ ان پاکستان مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 35 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر آنے کا امکان ہے، مشکل دور کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہونے سے کنٹرول ہوتا ہے، آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ 2.2 ارب روپے یومیہ خسارے والے اداروں کو چلا جاتا ہے، سیلز ٹیکس چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا، 6 برس میں 6 ٹریلین روپوں کا نقصان ہواہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے 900 سے زائد جعلی پیٹرول پمپس سیل کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر