اسموگ اور موسم سرما کی آمد میں تاخیر سے کینو کی پیداوار اور مٹھاس کم ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(نیشنل )پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما وحید احمد نے بتایاکہ رواں سیزن کینو کی برآمدات کا ہدف ڈھائی لاکھ ٹن مقررہے اور کینو کی برآمد یکم دسمبر سے شروع ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کینو کی برآمد سے 10 کروڑ 25 لاکھ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا اور گزشتہ پانچ سال میں کینو کی برآمدات 50 فیصد کم ہو چکی ہے۔وحید احمد نے بتایاکہ اسموگ اور دھند کے باعث کینو کی پیداوار 35 فیصد کم رہنے کا خدشہ ہے، موسم سرماکی آمد میں تاخیر سے کینو کی مٹھاس اور معیار متاثر ہے۔ان کا کہناتھاکہ کینو کی نئی ورائیٹیز نہ لگائیں تو چند سال میں ایکسپورٹس بند ہوجائیگی، کینو کی 60 برس پرانی ورائٹی بیماریوں اور موسمی اثرات کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہے اور اس وقت کینو پراسس کرنے والی آدھی فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر