دوسری شادی

عابد حسین قریشی

آجکل ایک ٹی وی چینل پر ایک اردو ڈرامہ بسمل میں ہیرو کی دوسری شادی کرنے پر اسکے طریقہ کار، اسکے نتائج اور اسکے شرعی یا غیر شرعی ہونے پر سوشل میڈیا میں ایک بحث چل نکلی ہے۔اس وقت ٹی وی ڈرامے دیکھے جانے والے ہر گھر میں “”توقیر اور معصومہ “” سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ موضوع کی حساسیت کے پیش نظر کچھ کہنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ دوسری شادی کے حسرتناک تجربہ سے گزرے تو نہیں مگر اس طرح کی بہت سی شادیوں کا خوشگوار یا عبرت انگیز انجام دیکھا تو ہے۔ ویسے تو کہتے ہیں، کہ شادی دوسری ہی مشکل ہوتی ہے، تیسری اور چوتھی خود بخود آسان ہو جاتی ہیں، بشرطیکہ کرنے والے کا حوصلہ اور امنگیں جوان ہوں اور جذبوں میں ترنگ موجزن رہے۔ اللہ تعالٰی نے سورہ النساء میں مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت تمام بیویوں کے درمیان عدل کرنے سے مشروط کی تھی۔ ہم چار شادیوں والی بات کو تو خوشی سے قبول کرتے ہیں، مگر عدل والی لازمی اور مشکل شرط سے اکثر پہلو تہی کرتے ہیں۔ اسی سورہ کی آیت نمبر 129 میں ذرا اس سے بھی کھل کر بات اللہ تعالٰی نے یوں فرمائی۔ “” کہ بیویوں کے درمیان پورا پورا عدل کرنا تمہارے بس میں نہیں ہے۔ تم چاہو بھی تو اس پر قادر نہیں ہوسکتے، کہ ایک بیوی کی طرف اس طرح نہ جھک جاو کہ دوسری کو ادھر لٹکتا چھوڑ دو۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو تو اللہ چشم پوشی فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے۔”” یہ تو ہیں، شرعی اور دینی پہلو جن سے ہم لوگ عموماً گریز کرتے ہیں۔ دوسری شادی کی بلاشبہ اجازت ہے مگر جس انداز میں یا جن حالات میں یا عدل والی شرط کے ساتھ، وہ نہ صرف ہمارے ڈراموں بلکہ ہماری عملی زندگی میں بھی مفقود ہے۔ ہمارے ہاں دوسری شادی جواز کے ساتھ کم اور بلا جواز زیادہ کی جاتی ہے۔ ہمارے سوشل میڈیا یا ڈراموں میں جو کچھ دکھایا جاتا ہے، عملی زندگی میں بھی اسکے قریب تر ہی ہوتا ہے۔ دوسری شادی کا خبط مرد پر کب سوار ہوتا ہے۔ اسکی تفصیل دلچسپ بھی ہے اور فکر انگیز بھی۔ عمومی طور پر مرد نے جو وجوہات دوسری شادی کی تراش رکھی ہوتی ہیں، ان میں پہلی بیوی سے ذہنی ہم آہنگی کا نہ ہونا جسے understanding کا فقدان بھی کہتے ہیں۔ پہلی بیوی کی بیماری یا اولاد نرینہ کی خواہش۔ یہ سب کچھ کسی حد تک قابل قبول ہے، مگر بات اتنی سادہ نہ ہے۔ دوسری شادی کے اصل محرکات اس کے بالکل برعکس ہوتے ہیں۔ جو عموماً مرد کی بے قابو نفسانی خواہشات کا غلبہ، اچانک زیادہ دولت کا آجانا، بڑی بڑی مخلوط پارٹیوں کا گلیمر، مرد کا کسی اہم رتبے یا سیاسی و سماجی مرتبہ پر فائز ہونا، اور کبھی حادثاتی طور پر یا امارت کے زور پر کسی دوشیزہ کی زلف گرہ گیر کا اسیر ہو جانا، سبھی تو شامل ہوتے ہیں۔ ہمارے بعض امیر کبیر اور شوقین لوگ تو نکاح خواں بھی ساتھ رکھتے ہیں، کہ نجانے کب ہنگامی طور پر نکاح ثانی کا خوشگوار حادثہ رونما ہو جائے۔ اگر ساری باتوں کا نچوڑ بتانا ہو تو دولت ہی واحد مضبوط وجہ نکاح ثانی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ دوسری شادی کا ٹرینڈ نوجوانوں کی بجائے ادھیڑ عمر یا ایڈوانس ایج کے مردوں میں زیادہ نظر آرہا ہے۔ ایک لمبے عرصہ تک ہندو تہزیب و تمدن کے ساتھ رہنے پر ہمارے معاشرہ میں چونکہ دوسری شادی کو معاشرتی طور پر پذیرائی نہیں ملتی، اسلئے اس طرح کی شادی کو نہ صرف ہدف تنقید بنایا جاتا ہے بلکہ یہ خاندان کے اندر شکر رنجیوں اور مخاصمت کو بھی جنم دیتی ہے۔ جس طرح متزکرہ ڈرامہ میں ہیرو کا بیٹا خود کشی جیسا ہولناک قدم اٹھاتے ہوئے بھی نہیں ہچکچاتا۔ دراصل دوسری شادی کے بعد مرد کو سب بیویوں میں عدل کرنے کا جو حکم قرآن پاک میں دیا جا رہا ہے ، عدل تو دور کی بات ہے وہ تو گھر میں بیلنس یا توازن بھی نہیں رکھ پاتا۔ اسکی توجہ نگاہ بلکہ دل کی ملکہ تو دوسری یا نئی نویلی دلہن ہوتی ہے، اسے پہلی بیوی کے دکھڑے سننے کی کہاں فرصت۔ پھر عدل کا جو مفہوم قرآن یا سیرت رسول کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مترشح ہوتا ہے، وہ عام انسانوں کے بس کی بات کہاں۔ آپ مالی اور سماجی معاملات میں دو بیویوں میں عدل کرسکتے ہو، مگر پیار، محبت ، توجہ اور چاہت میں شاید ممکن بھی نہیں۔اسلئے اس طرح کی شادیوں کا انجام تقریباً ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ وہی گھر میں دنگا فساد، مرد کا دوسری بیوی…



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر