ناسا مستقبل کے مسافر طیارے کی تیاری میں مصروف

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ناسا کے سسٹین ایبل فلائٹ ڈیمونسٹریٹر پراجیکٹ کے تحت ایکس 66 نامی منفرد طیارے کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔ناسا نے اس کام کے لیے بوئنگ کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور اس منصوبے کا مقصد کمرشل طیاروں کو بدل دینا ہے۔ایکس 66 کے ڈیزائن کی جھلک ایک ماڈل کی شکل میں سامنے آئی جو لینگلے ریسرچ سینٹر کی ایک ونڈ ٹنل میں نصب کیا گیا ہے۔طیارے کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو ابھی سامنے نہیں آئیں مگر ماہرین کی جانب سے اس کے مختلف پہلوؤں کی جانچ پڑتال کی جا رہے ہیں جس کے بعد ڈیزائن کو حتمی شکل دی جائے گی۔اگلے مرحلے میں پروٹوٹائپ طیارے کی آزمائش ونڈ ٹنل میں کی جائے گی اور پھر اصل طیارے کو تیار کیا جائے گا۔ناسا کے مطابق ایکس 66 کے منفرد ڈیزائن کے متعدد فوائد ہیں۔امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ جب جدید ٹیکنالوجیز کو باہم ملائیں گے تو ایندھن کا استعمال 30 فیصد کم ہوگا جبکہ طیارے سے زہریلی گیسوں کا اخراج بھی کم ہوگا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر