بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر گھر جانے کا فیصلہ کرلیا تھا: شاہ رخ خان کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں حال ہی میں منعقدہ تیسری گلوبل فریٹ سمٹ کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی کے کئی پہلوؤں سے پردہ اٹھایا۔کیرئیر کے آغاز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’جب میں سیٹ پر آیا تو مجھے لگا کہ میں ایک بہترین ایکٹر ہوں اور پھر اس سوچ نے مجھے زیادہ پراعتماد کردیا لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ سیٹ پر موجود ہر شخص مجھ سے بہتر ایکٹنگ کو جانتا ہے‘۔دوران گفتگو شاہ رخ نے بالی وڈ کو خیر باد کہنے کے فیصلے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بعد میں نے دہلی واپسی کیلئے پہلی فلائٹ بک کروالی، مجھے آج بھی یاد ہے کہ اس وقت انٹرنیشنل فلائٹ 25 فیصد سستی ہوتی تھی کیونکہ میں اس سے مہنگی دوسری فلائٹ افورڈ نہیں کرسکتا تھا۔‘بالی وڈ کنگ نے مزید بتایا کہ ’اس کے بعد میں جلدی سے ائیرپورٹ پہنچا، میں نے ٹکٹ خریدا کیوں کہ میں گھر جانا چاہتا تھا اور مجھے احساس ہوگیا تھا کہ میں ایک بہت برا ایکٹر ہوں‘۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’میرے نزدیک روزانہ جاگنا صرف اس بات کا احساس دیتا ہے کہ مجھے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد میں نے ہر بار اور بار بار سیکھا جس نے مجھے احساس دلایا کہ مجھ میں کیا برائی ہے، اپنے کیرئیر کے 35 سالوں کے دوران جب بھی میں سیٹ پر گیا، مجھے احساس ہوا اور بھی کتنا کچھ ہے جو مجھے جاننا ہے‘۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر