ٹک ٹاک کا 18 سال سے کم عمر صارفین پر بیوٹی فلٹرز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روکا جائے گا۔بیان میں بتایا گیا کہ عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا ہوگا۔اس تبدیلی کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ذہنی صحت کے مسائل سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ٹک ٹاک نے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا، تو ابھی واضح نہیں کہ ایسا دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے یا یورپ میں ہی ایسا ہوگا۔اس سے قبل انٹرنیٹ پر بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے انٹرنیٹ میٹرز نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ بیوٹی فلٹرز سے بچوں پر آن لائن مخصوص انداز سے نظر آنے کا دباؤ بڑھتا ہے، جس سے ذہنی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے ایسی مشین لرننگ ٹیکنالوجیز کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے جو 13 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرسکیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر