گنڈاپور اور عمر ایوب بے بس تھے، مارچ پر بشریٰ بی بی کا کنٹرول رہا، قیادت ڈی چوک جانے کے اقدام سے مایوس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ڈی چوک جا کر احتجاج کرنے کے اقدام سے پی ٹی آئی قیادت مایوس ہے۔

دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو حسن ابدال جانے اور ڈی چوک کی طرف مارچ نہ کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھی فراہم کیا گیا لیکن جب وہ حسن ابدال پہنچے تو مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھ چکا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے میں رہے، محسن نقوی نے علی امین گنڈا پور اور عمرایوب سے بھی بات کی لیکن وہ بھی بے بس نظر آئے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ احتجاجی مارچ پر بشریٰ بی بی کا مکمل کنٹرول تھا، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بشریٰ بی بی کے پشاور سے مارچ میں شریک ہونے کے حق میں نہیں تھے۔

باخبر ذرائع کہتے ہیں کہ ڈی چوک جانے کے معاملے پر بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بحث بھی ہوئی۔گزشتہ رات اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کیا گیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان وفاقی دارالحکومت سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔اسلام آباد پولیس کے آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ایک ہی گاڑی میں فرار ہو کر خیبر پختونخوا فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم کے بھائی تیمور سلیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ چکے ہیں۔تیمور سلیم خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی نے رات کو سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں قیام کیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر