31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گے: وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہری بغیر این او سی اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اگر کسی افغان شہری کو اسلام آباد میں رہنا ہے تو ڈی سی آفس سے این او سی لینا ہوگا اور 31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی ترجیح ہے کہ زندگی معمول پر آجائے، جو تھوڑی بہت چیزیں رہ گئیں وہ شام تک روٹین پر آجائیں گی۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کسی پولیس والے کے پاس گن نہیں تھی، پروپیگنڈا کیا گیا کہ 33 لاشیں ایک اسپتال میں ہیں، انہیں اپنی شرمندگی چھپانے کا کوئی طریقہ نہیں مل رہا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کے احتجاج میں افغان شہری بھی شامل ہیں جب پنجاب حکومت نے بھی احتجاج میں شریک افغان شہریوں کی شناخت سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر