عمران خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی: بشریٰ بی بی کا کارکنوں سے خطاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)کارکنوں سے خطاب میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کوئی اور لیڈر ہوتا تو ڈیل کرلیتا، مسلمان مسلمان کو نہیں مارتا، ہم پر شیلنگ کیوں کی جا رہی ہے؟ بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم پُرامن ہیں پھر آپ ہم پر شیلنگ کیوں کرتے ہیں، کیا آپ کو نہیں پتا خان صرف حق اور سچ کی آواز کیلئے لڑ رہے ہیں،وہ حق کیلئےکھڑا ہے۔بشریٰ بی بی نے خطاب میں کہا کہ آخری عورت ہوں گی جو خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی۔اس کے علاوہ بشری بی بیٰ نے کارکنوں سے عمران خان کی رہائی تک ڈی چوک نہ چھوڑنے کا وعدہ بھی لیا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ پرُامن رہنے کا درس دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات آنے تک ہم ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر رینجرز نے تحریک انصاف کے مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر