پی ٹی آئی قیادت مذاکرات چاہتی ہے مگر ایک خفیہ لیڈر شپ سب کنٹرول کررہی ہے: وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی کا اختیار ہے کہ ان کو کیسے ہینڈل کرنا ہے، ہم نے مظاہرین کو سنگجانی کی آفر دی تھی مگر وہ مذاکرات کرتے ہیں اور پھر وقت حاصل کرکے آگے آجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری کی پوری لیڈرشپ خون خرابا نہیں چاہتی بلکہ بات کرنا چاہتی ہے، صرف ایک خفیہ قیادت بیٹھی ہے جو سب کنٹرول کررہی ہے، مجھے لگتا ہے پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ ہاتھ ہوجائےگا، خفیہ ہاتھ کامیاب نہیں ہوا، اس کا ایجنڈا کچھ اور ہے اور وہی فساد کی جڑ ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کل ہماری 4 شہادتیں ہوئی ہیں، ان میں 3 رینجرز کے اہلکار اور ایک پولیس جوان شامل ہے، 2 رینجرز ، 5 پنجاب پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، ہمارے 2 اے ایس پی اور ایک ایس پی شدید زخمی ہیں جب کہ پنجاب پولیس کے 70 اہلکار زخمی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا سارا قافلہ کے پی سے آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ مظاہرین کی طرف سے آنسو گیس کے شیلز آرہے ہیں، یہ شیل کے پی حکومت نے دیے، یہ صورتحال اس لیے ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں جانی نقصان نہیں چاہتے، گولی کا جواب گولی سے دینا بہت آسان تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر