حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ ڈکلیئر کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات منسٹر انکلیو میں ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کیا جائے پھر ہی بات آگے ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ ڈکلیئر کیا جائے گا، دھرنا پوائنٹ ڈکلئیر ہونے کے بعد حکومت مظاہرین کی راہ میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کرےگی۔ذرائع کے مطابق شرط یہ ہے کہ مظاہرین بھی پشاور موڑ سے آگے ریڈزون کی جانب پیش قدمی نہیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر ، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر مذاکرات میں شریک ہیں ۔مذاکرات سےمتعلق کچھ دیر میں حتمی اعلان متوقع ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنمابیرسٹرگوہر اور بیرسٹر سیف نے آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر