لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کرنے اور دفاتر کو مکمل عملہ بلانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد میں تعمیراتی کام کی اجازت ہوگی جب کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پربھٹے بھی کام کرسکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکےگی جب کہ جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سرکاری و نجی دفاترکو 100 فیصد عملےکے ساتھ کام کرنےکی اجازت ہوگی، دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنےکا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے جب کہ ریسٹورینٹس کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگی۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے خطرناک حد تک بڑھتی اسموگ کے باعث صوبے میں مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی تھیں جن میں اب نرمی کردی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر