پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتاریاں: اسلام آباد میں سی آئی اے کی بلڈنگ سب جیل قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج اور گرفتاریوں کے پیش نظر انتظامیہ نے آئی نائن میں واقع سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قرار دیا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد نے سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بلڈنگ کو آرٹیکل پرزنرز ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر سب جیل بنانے کی منظوری وزارت قانون اور پارلیمانی امور نے دی، حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائےگا۔
تحریک انصاف کا احتجاج اور حکومت کی تیاریاں
اسلام آباد میں احتجاج کے لیے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے رہنما و کارکنان اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں جب کہ کچھ قافلے شہر اقتدار کے قریب بھی پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ رات برہان انٹرچینج کے قریب ڈھوک گھر میں رات گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا سے آنے والا ایک قافلہ دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہو گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے بھی تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کررکھی ہیں۔آج اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ہر قسم کے احتجاج اور ریلی نکالنے پر پابندی ہے۔انتظامیہ نے راولپنڈی میں فیض آباد کو کنٹینرز لگا کر مکمل بند کیا ہوا ہے، فیض آباد کو جانے والی مری روڈ کو ڈبل روڈ کے مقام پر ٹرک کھڑے کرکے بند کر رکھا ہے جس کے سبب کام کاج کی غرض سے نکلنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر