کرم میں فریقین کا 7 دن کیلئے سیزفائر، ایک دوسرے کے افراد اور لاشیں واپس کرنے پراتفاق ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی جرگہ کرم سے واپس پشاور پہنچ گیا۔اس حوالے سے بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ فریقین نے7 دن کیلئے سیزفائر پراتفاق کیا ہے، اس کے فریقین نےایک دوسرےکے افراد اور لاشیں واپس کرنے پراتفاق کیا۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق فائرنگ راستے میں پہاڑوں کی طرف سے ہوئی اور فائرنگ کے بعد مقامی سطح پر دو گروپوں میں تنازع کھڑا ہوا، دونوں گروپ ایک دوسرے پر واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ واقعے میں کوئی مقامی گروپ ملوث نہیں ہے، دہشتگرد تنظیم کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔خیال رہے کہ ضلع کرم میں چار روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ان میں 49 مسافر بھی شامل ہیں جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد جھڑپوں میں مزید متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، ضلع کرم اور گردونواح میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر