بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو گئیں: وزیر اطلاعات پنجاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا لاہور میں سکون ہے لوگ ناشتہ کر رہے ہیں اور چھٹی منا رہے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں کوئی افرا تفری نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں کوئی ایک بندہ باہر نہیں نکلا، پنجاب میں ان کے 104 ایم پی ایز ہیں، بشریٰ بی بی انقلاب کے لیے کیے جانے والے احتجاج میں شرکت نہیں کر سکتیں، بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے بیان دیکر فون بند کر دیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا میں روز انتظار کرتی ہوں کہ قاسم اور اس کا بھائی بھی باپ کے لیے آئیں، پی ٹی آئی کا انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا، کےپی والے صرف تماشہ لگائیں گے، گنڈا پور صاحب بھی ابھی سو کر نہیں اٹھے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور نے احتجاج کرنیوالے اساتذہ سے کہا کہ احتجاج میں شامل ہو جائیں مطالبات مان لیں گے، آج ورک فرام ہوم اور ورک فرام سٹی ہو گا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کل ایف 10 اسلام آباد سے 3 دہشتگرد گرفتار کیے گئے، وہ کس کے مہمان تھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جبکہ حکومت نے پنجاب اور کے پی سے راولپنڈی اور اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جبکہ جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر