وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں ہونیوالے پی ٹی آئی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کے اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، بیرسٹرسیف اور دیگر شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ احتجاج کیلئے ہر صورت اسلام آباد جائیں گے، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو کارکنوں کا خیال رکھنےکی ہدایات جاری کی گئیں۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے ترجمان فراز مغل نے جیو نیوز کو بتایا کہ احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ہر صورت اسلام آباد جائیں گے، کنٹنیرز ہٹانے کیلئے بھاری مشینری بھی احتجاجی ریلی کے ساتھ ہوگی۔ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی ایمولینسز بھی وزیراعلیٰ اسکواڈ کے ساتھ ہوں گی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس کے لیے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر