پی ٹی آئی احتجاج، محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ، پی ٹی آئی کے حتمی فیصلے کے منتظر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے وفد کی 24 نومبر سے 27 نومبر تک کی مصروفیات سے آگاہ کیا جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔خیال رہے کہ تاجروں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو حکم دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ کر کے معاملے پر بات کی جائے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبرکو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جبکہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے پنجاب اور کے پی سے اسلام آباد آنے والے راستے بند کر دیے ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔پولیس کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کے دستے بھی جڑواں شہروں میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر