18 ماہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پر سرکارکے 2 ارب 70 کروڑ خرچ ہوگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 6 ماہ کے دھرنوں اوراحتجاج پرخرچ لگ بھگ ایک ارب 20 کروڑ روپے آیا جبکہ ایک ارب 50کروڑ روپےکی مالیت کی سرکاری و غیرسرکاری املاک کونقصان پہنچا۔سرکاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں چھوٹے بڑے120 احتجاج کیے جن میں 4 سکیورٹی اہلکارشہید اور 220 سے زائد اہلکارزخمی ہوئے۔سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 80 کروڑ روپے کرائے پر لیے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کوادا کیےگئے، راولپنڈی،اٹک،لاہور،اسلام آباد احتجاجوں کامراکز رہے اور احتجاجوں پر30ہزارسے زائد سکیورٹی اہلکار تعنیات رہے۔اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی میں 28 کروڑکے سیف سٹی کے 370 کیمروں کونقصان پہنچا، پولیس کی 220 چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، 90 کروڑ سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے، لگ بھگ ڈیڑھ ارب کے اخراجات پولیس کے کھانے اورٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد کے 12ہزار، پنجاب کے 16ہزار پولیس اہلکاروں کوڈیوٹیز پرلگایا گیا، 30کروڑ کے اخراجات ایف سی،رینجرز اور فوج کی تعنیاتی پرخرچ آئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پر 30 کروڑ سے زائد کا خرچ ہوسکتا ہے، 34 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کوطلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور اتوار کا احتجاج روکنےکیلئے راولپنڈی اسلام آباد میں 2 ہزار سے زائد کنٹینرز لائے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر