علی امین اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے آفر آئی احتجاج ملتوی کر دیں سب ٹھیک ہو جائے گا: عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی لیڈر شپ نے عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے پیشکش کی گئی کہ احتجاج ملتوی کر دیں سب ٹھیک ہو جائے گا، انہوں نے خود سمیت انڈر ٹرائل لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تاکہ مذاکرات کی سنجیدگی کا پتاچل جائے۔پی ٹی آئی قیادت کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا یہ مطالبہ فوری پورا ہوسکتا تھا لیکن پورا نہیں کیا گیا،جس سے پتا چل گیا کہ یہ سنجیدہ نہیں ہیں یہ صرف احتجاج ملتوی کرانا چاہتے تھے۔تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ وہ جیل میں ہیں اور ان پر کیسز پر کیسز بنائے جا رہے ہیں اسی کو بنانا ریپبلک کہتے ہیں ،ہائی کورٹ ضمانت منظور کرتی ہے اور یہاں پہلے سے طے ہو جاتا ہے کہ رہائی نہیں دینی، 26 ویں آئینی ترمیم مکمل نافذ ہو گئی تو کہیں سے ریلیف نہیں ملے گا۔پی ٹی آئی قیادت نے بتایا کہ عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت کی نیت کا پتا چل چکا ہے ،احتجاج بھی ہوگا مذاکرات بھی چلتے رہیں گے، اب واضح ہو چکا ہے کہ انہیں 24 نومبر سے پہلے رہا نہیں کیا جائےگا ،اگر وہ بات چیت میں سنجیدہ ہیں تو ہمارے لوگوں کو رہا کیا جائے۔پی ٹی آئی قیادت کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کرتیں، مذاکرات جن سے ہو رہے ہیں ان کے نام نہیں بتا سکتے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر